خیبر پختون خوا کے ضلع مردان میں پولیس نے بونیر روڈ پر کارروائی کے دوران ایک کار سے بارودی مواد برآمد اور دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق مردان کے بونیر روڈ پر کار سے 28 ڈیٹونیٹر، 500 میٹر پریما کارڈ اور 75 کلو گرام بارود برآمد کیا گیا۔
یہ بارودی مواد تخریب کاری کے لیے بونیر سے پشاور منتقل کیا جا رہا تھا، کارروائی کےدوران دو ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے جن سے پوچھ گچھ جاری ہے۔