پشاور(نمائندہ جنگ) خیبر پختونخوا میں سال 2019کے پہلے تین ماہ کے دوران جرائم کی شرح میں اضافہ دیکھنے میں ٓایا، خیبر پختونخوا پولیس کی رپورٹ کے مطابق تین ماہ کے دوران پشاور ، چارسدہ ، نوشہرہ ، صوابی مردان سمیت دیگر اضلاع میں قتل اقدام قتل ، چوری ڈکیتی اور راہزنی سمیت دیگر جرائم کے 619واقعات رپورٹ ہوئے ، پولیس رپورٹ کے مطابق پشاور 156 جرائم کیساتھ سرفہرست ، مردان 148واقعات کیساتھ دوسرے نمبر پر جبکہ صوابی تیسرے نمبر پر رہا، صرف گذشتہ ماہ میں پشاور میں راہزنی کی سب سے زیادہ وارداتیں رپورٹ ہوئیں ، پشاور کے تھانہ گلبہار، پہاڑی پورہ ، بھانہ ماڑی ، یکہ توت، ہشتنگری کوتوالی ، تھکال، یونیورسٹی ٹاون اور حیات ٓاباد اور تھانہ گلبرگ کی حدود میں 50 سے زائد راہزنی کی وارداتیں رپورٹ ہوئیں ۔