بہاولپور(جنگ نیوز) محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے ضلع بہاولپور میں کارروائی کرتے ہوئے پانچ مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ کارروائی بہاولپور بائی پاس کے قریب کی گئی جبکہ دہشت گردوں کا تعلق مبینہ طور پر کالعدم تنظیم سے تھا۔سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی جہاں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے دوران دہشت گرد مارے گئے۔ ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، جہادی لٹریچر اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ مبینہ دہشت گرد سیکورٹی اداروں پر حملہ کرنا چاہتے تھے۔