مسلم لیگ ن کے رہنماشاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر تبدیل نہیں ہورہا،خبریں غلط ہیں۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میثاق جمہوریت میں طے کیا تھا کہ چیئرمین پی اے سی اپوزیشن سے ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی اے سی کے لیےاپوزیشن سے کوئی بھی رہنما ہوسکتا ہے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو چیئرمین پی اے سی کے بارے میں اعتماد میں لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کو فیصلے سے آگاہ کر کے مزید مشاورت کریں گے۔