اسلام آباد(خبرایجنسی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے قائد حزب اختلاف کی تبدیلی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہےکہ اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کی خبر بے بنیاد اور افواہ ہے۔ ترجمان مسلم لیگ(ن)نے کہا کہ قائد حزب اختلاف شہباز شریف ہی ہیں، متحدہ اپوزیشن ان کی قیادت میں حکومتی نااہلی اور نالائقی کو اجاگر کرنے میں اپنا بھرپور کردار جاری رکھے گی،پارلیمانی پارٹی نے رانا تنویر حسین کو پبلک اکائونٹس کمیٹی کا چیئرمین اور خواجہ آصف کو پارلیمانی لیڈر بنانے کی منظوری دی ہے، نواز شریف سے مشاورت کے بعد اپوزیشن لیڈر نے دونوں رہنمائوں کی نامزدگی کی۔