• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان سمیت پنجاب بھر میں بارشوں سے نقصان کی رپورٹ طلب

ملتان(سٹاف رپورٹر) لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب نے ملتان سمیت پنجاب بھر میں شدید بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کی رپورٹ طلب کر لی ہے، بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے بلدیاتی اداروں اور ضلعی حکومتوں کو مراسلہ ارسال کردیا گیاجس میں گذشتہ بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کا تخمینہ لگانے کی ہدایت کی تھی ،ملتان سے اے سی صدر کی جانب سے بھیجی جانیوالی رپورٹ کے مطابق 41گائوں متاثر ہوئے ہیں ، 52گھروں کو نقصان، 31جانور ہلاک جبکہ ایک نامعلوم شخص جاں بحق جبکہ 3افراد زخمی ہوئے ہیں، بتایا گیا ہے کہ پنجاب بھر میں سیکڑوں مکانات اور پالتو جانوروں کو نقصان پہنچا ہے۔
تازہ ترین