• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردان ٹاسک فورسز کی کارروائی‘ نادہندہ گان سے 1.86ملین روپے کی ریکوری

پشاور(نیوزڈیسک)پسکوٹاسک فورسز کی کاروائیاں صوبہ بھرکے مختلف علاقوں میں جاری ہیں، مہم کے دوران مردان سرکل کی ٹاسک فورسز نے مختلف علاقوں میں آپریشن کیاڈائریکٹ کنڈوں ، بجلی چوری اور نادہندہ گان کے خلاف مردان 1ڈویژن کی ٹاسک فورسز نے بقایاجات کی مد میں نادہندہ گان سے 1540000 روپے کی ریکوری کی گئی،بجلی چوری پر جرمانہ کی مد میں گھریلو اورکمرشل صارفین سے 24,50000 روپے کی وصولی کی گئی ،24 ٹیمپرڈ میٹروں کو تبدیل کردیا گیا ، بقایاجات کی عدم ادائیگی پر8میٹروں کو ہٹایا گیا ،37 میٹروں کوپولز پرشفٹ کردیا گیا ،تخت بھائی ڈویژن کی ٹیموں نے 20000روپے منقطع شدہ صارفین سے جبکہ 694435روپے دیگرنادہندہ گان سے ریکوری کی گئی،کمرشل صارفین سے 136900روپے ، انڈسٹریل صارفین سے 29180 روپے کی ریکوری کی گئی،21کنڈے ہٹائے گئے، بقایاجات کی عدم ادائیگی پر 5 سپین تاروں سے بجلی منقطع کردی گئی،بلوں کی عدم ادائیگی اورکنڈوں کی وجہ سے 100کے وی اے کا ٹرانسفارمراتارلیا گیا،80میٹروں کو پولز پرشفٹ کردیا گیا ہے، 9 ٹیمپرڈ میٹروں کو تبدیل کیا گیا،9 میٹروں کو بقایاجات کی عدم ادائیگی پر اتارلیا گیا ، مردان 2 ڈویژن کی ٹیمو ں نے نادہندہ گان سے 1.1ملین روپے کی ریکوری کی ،رستم ،گجرات ،دبئی اڈا،شاہ بازگڑھی،محب بانڈہ،بابوزئی، تاجہ ،گدر،حمزہ کلے، گھمبٹ،چارمنگ اورگڑھی اسماعیل کے علاقوں میں112کنڈے ہٹائے گئے ،کنڈے ڈالنے والے افراد کے نام ایف آئی آرز کے اندراج کے لئے متعلقہ پولیس سٹیشنز کو بھیج دئیے گئے ہیں۔
تازہ ترین