• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: ہزار گنجی واقعہ میں زخمی ایک اور ایف سی اہلکار شہید ہو گیا

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) ہزار گنجی خود کش حملے کا ایک اور زخمی ایف سی اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا واقعہ میں شہید ہونے والے ایف سی اہلکاروں کی تعداد تین ہو گئی تفصیلات کے مطابق 12اپریل کو ہزار گنجی سبزی و فروٹ مارکیٹ خود کش حملہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں ایک ایف سی اہلکار سمیت 16افراد موقع پر ہی شہید ہو گئے تھے بعدازاں ایک ایف سی اہلکار سمیت مزید چھ زخمی بھی شہید ہوگئے تھے جبکہ گزشتہ روز ایف سی اہلکار سی ایم ایچ میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا واقعے میں اب تک شہید ہونے والوں کی تعداد 23ہو گئی جن میں تین ایف سی اہلکار بھی شامل ہیں ۔
تازہ ترین