• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


امریکی ریاست میسوری چڑیا گھر میں بچوں کے ساتھ کھیلتے دو ریچھ نے دیکھنے والوں کو خوب محظوظ کیا۔

کہتے ہیں دوستی ایک ایسا جذبہ ہے جو رنگ و نسل کے فرق سے بالا تر ہوتا ہے، ویڈیو میں نظر آنے والے ان ریچھ کو ہی دیکھ لیں جنہیں نئے دوست مل گئے ہیں۔

دوستی کے یہ خوبصورت مناظرامریکی ریاست میسوری کے شہر سینٹ لوئیس کے چڑیا گھر میں اُس وقت دیکھے گئے جب پانی سے بھرے شیشے کے پنجرے میں قیددوریچھ نے سیر کیلئے آئے ایک بچی اور اُسکے بھائی سے دوستی کرلی اور اُنکے ساتھ کھیلنے لگے۔

بچے جیسے جیسے جمپ لگا کر اچھلتے توکھیلنے کودنے کے شوقین دونوں ریچھ بھی بچوں کی نقل کرتے ہوئے وہی انداز اپناتے۔

ریچھوں کے اس دلچسپ انداز پر نہ صرف بچے بیحد خوش ہوئے بلکہ وہاں موجود تمام افراد بھی بیحد محظوظ اور ریچھ کی ویڈیوز اور تصاویر بنانے لگے۔

تازہ ترین