لاہور (خبرایجنسی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہےکہ حالات بتا رہے ہیں ڈھیل نہیں ڈیل ہوئی ہے، شریف خاندان یا عمران خان میاں صاحب علاج کے نام پر جیل سے نکلے لیکن اسپتال نہیں گئے، ڈھیل نہیں ڈیل ہوئی ہے،شریف خاندان این آرو کرچکا ہے،ا یون فیلڈ اپارٹمنٹ فراری کیمپ بنا ہوا ہے، سب وہاں بیٹھے ہیں،یہ ڈیل کا ہی نتیجہ ہے کہ سب لندن فرار ہو رہے ہیں۔خیال رہے گذشتہ روز بھی پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور معروف قانون دان اعتزاز احسن نے دعویٰ کیا تھا کہ شریف خاندان این آر او لے چکا ہے۔