اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) ایوان بالا کو بتایا گیا کہ نیلم جہلم سرچارج کی مد میں بجلی صارفین سے 64ارب روپے وصول کئے جا چکے ہیں، وصولی کا عمل جون 2019تک مکمل ہو جائے گا، خیبر پختونخوا کو پچھلے دس سالوں کے دوران بجلی کے حصہ کی مد میں 137ارب روپے ادا کئے گئے ہیں جبکہ 37 ارب روپے بقایا ہیں، پاکستان سٹیزن پورٹل پر 13اپریل تک6لاکھ 20ہزار شکایات موصول ہوئیں جن میں سے چار لاکھ 64 ہزار کو حل کر لیا گیا ہے، پانی کی سالانہ فی کس دستیابی کم ہو کر 908 کیوبک میٹر رہ گئی ہے، گذشتہ ایک سال کے دوران بجلی چوری میں ملوث ڈیسکوز کے 219 اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی گئی۔