پنجاب کے شہر سرگودھا میں شوہر سے جھگڑے کے بعد اپنی 3 بیٹیوں کو مبینہ طور پر قتل کر دینے والی خاتون کے خلاف تھانہ کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
مقدمہ خاتون کے سسر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق نواحی گاؤں 49 شمالی میں گزشتہ شب گھریلو جھگڑے کے بعد صباء بی بی نے اپنی 3 بیٹیوں 5 سالہ مسکان، 4 سالہ ثناء اور کرن کو قتل کر دیا تھا۔
بچی کی بیماری کے لیے دوائی کی رقم نہ ملنے پر خاتون نے اپنے آپ کو بھی تیز دھار آلے سے زخمی کر لیا۔
کینٹ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
خاتون کا شوہر ناصر مسیح بھی کینٹ پولیس کی حراست میں ہے جبکہ خاتون کے سسر نذیر مسیح کی مدعیت میں 3 بچیوں کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔