• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

یو اے ای : توپ کے گولوں سے افطار کے اعلان کی انوکھی روایت


پاکستان سمیت دنیا بھر میں رمضان المبارک کی آمد آمد ہے اور ماہِ مبارک کی رونقوں کا آغاز ہوگیا ہے۔

ا س رحمتوں، برکتوں اور فضیلت  والے مہینے میں سحر و افطار کے وقت کا اعلان ہر ملک میں منفرد انداز میں کیا جاتا ہے۔

جس طرح پاکستان میں سحری اور افطار کے وقت کا اعلان سائرن بجا کر کیاجاتاہے۔

اُسی طرح متحدہ عرب امارات میں بھی ہزاروں سال پرانی توپ کے گولے داغ کر افطار کے وقت کا اعلان کرنے کی روایت آج بھی برقرار ہے۔

رمضان المبارک کے موقع پر دبئی، شارجہ،عجمان سمیت متحدہ عرب امارات کے مختلف شہروں میں رمضان المبارک کے دوران مختلف مقامات پر توپیں رکھ دی گئی ہیں۔

جو ماہِ مبارک کے آغاز اور دوران رمضان اذانِ مغرب کے وقت توپ کے گولے داغ کر افطار کے وقت کا اعلان کریں گی۔

ماہِ صیام کے دوران افطار کے وقت شہر توپوں کی آواز سے گونج اُٹھتا ہے اور روزہ دار روزہ کھولتے ہیں جبکہ یہ منظر دیکھنے کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد ان مقامات کا رُخ کرتی ہے۔

واضح رہے شارجہ میں گیارہ مختلف مقامات جبکہ دبئی میں چھ مختلف مقامات پر یہ توپیں نصب کردی گئی ہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین