کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سکریٹری شہباز احمد ہمت ہار گئے اور انہوں نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا، سابق سکریٹری آ صف باجوہ کو ایک بار مشکل حالات میں قومی ہاکی کو درست سمت میں لانے کی ذمے داری سپرد کی گئی ہے وہ پیر سے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیں گے،پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگڈئیر( ر) خالد کھوکھر نے اپنے وڈیو پیغام میں شہباز احمد کے استعفی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ان کا استعفی قبول کر لیا، واضح رہے کہ اس سے قبل انہوں نے پانچ ماہ قبل شہباز احمد کا استعفی قبول نہیں کیا تھا،انہوں نے کہا کہ شبہاز احمد نے ساڑھے 3 سال بساط سے بڑھ کر کام کیا۔خالد سجاد کھوکر نےکہا کہ میری شہباز اور آصف باجوہ دونوں کے لیے نیک خواہشات ہیں۔ آ صف باجوہ نے ہفتے کو پی ایچ ایف کے صدر سے ملاقات کی۔