کراچی( اسٹاف رپورٹر) سابق اولمپئینز سمیع اللہ، حنیف خان، نوید عالم اور وسیم فیروز نے اپنے ایک بیان میں تبدیلی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔سمیع اللہ نے کہا کہ ہاکی فیڈریشن کا احتساب ضروری ہے۔سابق کپتان حنیف خان نے کہا کہ شہباز سینئر کے دور میں قومی ٹیم ہر ایونٹ میں آخری نمبر پر نظر آئی، نوید عالم نے کہا کہ شہباز احمد کے دور میں مالی بدعنوانی کی گئی، پسند ناپسند کا بازار گرم رہا، احتساب ہونا چاہئے، اور ہر تبدیلی پی ایچ ایف کے آئین کے مطابق کی جائے، وسیم فیروز نے کہا کہ سلیکشن میں شہباز سینئر کی براہ راست مداخلت اور دوستوں کو نوازنے کی پالیسی انہیں لے ڈوبی ان کی ہٹ دھرمی پاکستان ہاکی کی تباہی کا باعث بنی۔کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر جنید علی شاہ نے کہا ہے کہ پی ایچ ایف میں تبدیلی خوش آئند ہے ، امید ہے کہ نئے سکریٹری آ صف باجوہ انصاف سے کام لے کر اس کھیل کو مشکلات سے باہر لائیں گے