• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ ساہیوال کے ورثاء کا احتجاج چیئرنگ کراس پر دھرنا دیدیا

لاہور(نمائندہ جنگ)سانحہ ساہیوال میں جاں بحق ہونیوالے مہرخلیل کے اہلخانہ کا مطالبات کے حق میں پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاج، چیئرنگ کراس پردھرنا دیدیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا وزیراعظم عمران خان نے انصاف کی فراہمی کا وعدہ کیا تھا، ہمیں ایسا نیا پاکستان نہیں چاہئے جہاں انصاف کے نام پر مذاق ہو۔مظاہرین کاکہنا تھا حکومت کے سامنے تین مطالبات رکھ رہے ہیں کہ سی ٹی ڈی کی جانب سے دائر مقدمہ خارج کیا جائے، سانحہ کا کیس ساہیوال سے لاہور منتقل کیا جائے، اور سانحہ پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے۔
تازہ ترین