• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان امیدوںکا مرکز، ان کے گرد اچھے لوگ ہونے چاہئیں،گوتم گھمبیر کا علاج ہمارے اسپتال میںاچھا ہوسکتا ہے، آفریدی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کر کٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھارتی کرکٹر گوتم گھمبیر کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ گوتم کا علاج ہمارے اسپتال میں اچھا ہوسکتا ہے، بھارت ہمارے لوگوں کو ویزے جاری نہیں کرتا لیکن میں گوتم کو یہاں کا ویزہ لگوا کردوں گا۔ ہفتے کو اپنی کتاب کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےشاہد آفریدی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ہم سب کی امیدوں کا مرکز ہیں عمران خان کے ارد گرد ا چھے لوگ ہونے چاہئیں، اگر وزیر اعظم درست کام نہیں کررہے تو ان کے ارد گرد کے لوگ ان کی اصلاح کریں، میں اپنی عوام کا سیات دان ہوں، یہ تاثر غلط ہے کہ میں کتاب بیچ کر پیسے بنانا چاہتا ہوںمجھے کتاب بیچ کر پیسے بنانے کی کوئی ضرورت نہیں ۔
تازہ ترین