سرا ئے عا لمگیر (نا مہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کے سنیئر راہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ جو کچھ ہورہا ہے اچھا نہیں ہورہا اتنی نکمی حکومت کے5سال پورے ہوتے دکھائی نہیں دیتے۔کپتان کے تمام کھلاڑی بری طرح پٹ چکے ہیں یہی وجہ ہے کہ باری باری ریٹائرڈ ہورہے ہیں،بیٹنگ آ رڈر میں روز روز تبدیلی کر نے والے ملک و قوم کے لئے کچھ نہیں کر سکے اور نہ ہی کر سکیں کیونکہ انکے پاس کوئی ٹھوس بنیادوں پر پروگرام ہی نہیں وہ ایسے ہی باتیں کرتے ہیں جیسے وہ کنٹینر پر چڑھے ہوئے ہیں ۔ ٹانڈہ میں صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ موجودہ حکو مت کے پاس مہنگائی کو کنٹرول کر نے اور معیشت کی بہتری کے لئے کوئی بھی فار مولا نہیں،ملکی تاریخ میں ملکی معیشت کی اتنی تباہ کن حالت کبھی نہیں دیکھی کہتے ہیں وہ بجٹ میں کوشش کریں گے۔