کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) مغربی بائی پاس کا رہائشی افغان مہاجر جان محمد موٹر سائیکل پر ایک بچے کے ہمراہ مغربی بائی پاس سے ہفتے کی شب گھر جا رہا تھا کہ کرانی کراس کے قریب تیز رفتار ٹرک نے اسے کچل کر ہلاک کر دیا جبکہ بچہ شدید زخمی ہوگیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش اور زخمی کو بی ایم سی ہسپتال پہنچایا۔ پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کے کے ٹرک قبضے میں لے لیا۔