مسلم لیگ ن کے رہنما سردار ایاز صادق کاکہنا ہے کہ ہم نہیں چاہتے حکومت کو شہید ہونے کا موقع ملے، نیازی صاحب کھل کر بتائیں کہ کس سے ڈیل مانگی جا رہی ہے۔
سردارایاز صادق نے جیو ٹی وی کے پروگرام"جیو پارلیمنٹ" کے میزبان ارشد وحید چودھری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے ایران میں جو بیان دیا کیا وہ پاکستان کے خلاف چارج شیٹ نہیں، اس بیان اور امریکی اخبار کو انٹرویو پر آرٹیکل سکس لگنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان سے تو کوئی بات ہی نہیں کر رہا، مسلم لیگ ن میں صرف نوازشریف کا بیانیہ چلتا ہے،شہباز شریف واپس آئيں گے۔