مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ سیانے کہتے ہیں نقل کے لیے بھی عقل چاہئیے۔
اتوار کی شب اپنے ایک ٹوئیٹر پیغام میں مریم نواز شریف نے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ پرچی کا طعنہ دینے والا نہ اپنا حلف پڑھ سکا تھا اور نہ ہی لکھی ہوئی پرچی پڑھ سکتا ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ پرچی سے پڑھے تو تماشہ بنتا ہے، پرچی کے بغیر بولے تو اور بھی بڑا تماشہ بنتا ہے، قدرت بھی کس کس طرح بدلے چکاتی ہے !