• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور :ذخیرہ جنگل میں آگ بھڑک اٹھی، ہزاروں درخت جل گئے

بہاولپور میں ذخیرہ جنگل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، 30 ایکڑ پر پھیلے ہزاروں درخت جل گئے۔ فائر فائٹرز نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

بہاولپور ریسکیو کنٹرول کے مطابق نواحی علاقے راماں ریلوے پھاٹک کے قریب محکمہ جنگلات کے ذخیرہ جنگل میں اچانک آگ لگنے سے 30 ایکڑ پر لگے ہزاروں درخت جل گئے۔

کئی گھنٹوں کے آپریشن کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا ہے تاہم آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

تازہ ترین