کو ئٹہ (این این آئی)کو ئٹہ پر یس کلب کے صدر رضا الرحمان سے انکی ہمشیرہ کے انتقال پر صوبائی وزیر پی ایچ ای وا سا نو ر محمد دمڑ، جمعیت کے مر کزی سیکر ٹری اطلاعات حا فظ حسین احمد، ڈا کٹر عبدالحئی بلو چ، سابق صوبائی وزیر سیف اللہ پراچہ ، ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر سلیم ابڑو ،ایڈیشنل سیکرٹری داؤ د خلجی ،تحصیلدار کو ئٹہ محمد علی درانی ،عبدالرحیم میر داد خیل سمیت سیا سی و قبائلی عما ئدین اور مختلف مکا تب فکر سے تعلق رکھنے والے افرادنے اتوارکو کوئٹہ پر یس کلب میں تعزیت اور فا تحہ خوا نی کی۔ درایں اثنا ء صدر کوئٹہ پریس کلب رضا الرحمان نے انکی ہمشیرہ کے انتقال پر گھر، دفتر، پریس کلب آکر اور بذریعہ ٹیلی فون تعزیت کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے غم کی اس گھڑی میں انکے ساتھ اظہار ہمدردی کیا اور انکے غم میں شریک ہوئے ،انہوں نے کہا کہ وہ تمام افراد کے لئے دعاگو ہیں اور انکے مشکور ہیں ۔