پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں اینٹی کرپشن کی عدالت کے احاطے میں ایک مقدمے کے وکلاء، مدعی اور ملزم کے درمیان جھگڑا ہوا ہے۔
جھگڑے کے دوران فریقین کی جانب سے تھپڑوں اور گھونسوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا اور ایک دوسرے کے کپڑے پھاڑ دیے گئے۔
عدالت میں ٹی ایم اے کامونکی کے اہلکار غلام سرور کے خلاف کرپشن کیس کی پیشی تھی جس کے دوران ملزم اور مدعی میں تلخ کلامی پر جھگڑا ہو گیا۔
ملزم کے وکیل اور بیٹے بھی اس لڑائی میں کود پڑے جس میں ایک دوسرے پر تھپڑ اور گھونسے برسائے گئے اور کپڑے پھاڑ دیے گئے۔