• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے حسب معمول ماہ رمضان کی آمد پر مسلمانوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ایک ویڈیو پیغام میں مکمل اسلامی طریقے سے سلام کرتے ہوئے ٹروڈو نے کہا کہ رمضان کا مہینہ نعمتوں کا شکر ادا کرنایاد کرواتاہے اور ساتھ ہی ساتھ مستحق لوگوں کی مدد کا درس بھی دیتا ہے۔

اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ کینیڈین مسلمان ہر روز ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں اس لیے یہ ضروری ہے کہ ان کے اس کام کو سراہا جائے۔


پیغام کے اختتام پر اپنی اہلیہ اور فیملی کی جانب سے رمضان کی مباکباد دیتے ہوئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ 

تازہ ترین