مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مخالفین کے چہرے پر مریم نواز کا خوف عیاں ہے۔
مریم نواز کو ن لیگ کا نائب صدر بنائے جانے پر پی ٹی آئی کی تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ مخالفین کی راتوں کی نیند اور دن کا چین غائب ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز کے پارٹی کے نائب صدر بننے سے سلیکٹڈ وزیراعظم عمران خان اور کرائے کی ٹیم کی نوکری ختم ہوگئی۔
ن لیگی ترجمان نے مزید کہا کہ عمران صاحب پارلیمنٹ میں ایک گھنٹہ سوالوں کے جواب دیں، رمضان سے پہلے آئی ایم ایف کے حکم پر عوام پر پیٹرول بم گرانے کی وضاحت کریں۔
مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ آئی ایم ایف کے ملازم کو راتوں رات اسٹیٹ بینک کا گورنر کیوں لگایا؟ خان صاحب، پارلیمنٹ میں آکر وضاحت کریں۔