• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی اے سی معاملہ، شاہ محمود کی شہباز شریف پر تنقید

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے رانا تنویر کو چیئرمین پی اے سی اس طرح نامزد کیا جیسے وراثت منتقل کی جاتی ہے۔

قومی اسمبلی سے خطاب میں شاہ محمود قریشی نے پی اے سی کی چیئرمین شپ کے معاملے پر اپوزیشن لیڈر کو ہدف تنقید بنایا۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے خرابی صحت کا جواز بناکر عہدہ چھوڑ دیا مگر اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں نہیں لیا اور نہ ہی حکومت سے مشاورت کی۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ اپوزیشن کی دیگر جماعتوں نے اور بلاول بھٹو نے بھی کہا کہ ان سے چیئرمین پی اے سی کی تبدیلی پر مشاور ت نہیں کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے از خود چیئرمین شپ ایسے منتقل کردی جیسے وراثتی انتقال کیا جاتا ہے،یہ جمہوریت کے تقاضوں کے برعکس ہے۔

وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ پی اے سی کے ہم بھی حصہ دار ہیں، اگر اپوزیشن لیڈر اس طریقے سے آپ ہی فیصلے کریں گے تو ایوان میں مشکلات پیدا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ میثاق جمہوریت کا تقاضا تھا کہ قائد حزب اختلاف کو یہ پوزیشن دی جائے گی،آج انہوں نے اس معاہدے کی اسپرٹ کو بھی روند دیا۔

تازہ ترین