کوئٹہ(آن لائن)بی این پی کے مرکزی کمیٹی کےرکن غلام نبی مری نے کہاہے کہ میٹروپولیٹن انتظامیہ کی نااہلی اور بے حسی کےباعث کوئٹہ شہر اورگردونواح میں آئے روز کتوں کے کاٹنے سے درجنوں افراد زخمی ہورہے ہیں متاثرہ شہری جب ہسپتال جاتاہے تووہاں ویکسین تک دستیاب نہیں مریض کو مہنگے داموں ادویات باہر سے خریدنی پڑتی ہیں جو غریب عوام کے بس میں نہیں انہوںنے کہاکہ آوارہ کتوں کو تلف کرنا میٹروپولیٹن کی ذمہ داری ہے بدقسمتی سے کہناپڑتاہے کہ جدید دورمیں بھی شہری کاکوئی پرسان حال نہیں دوسری طرف صحت کے حوالے سے بلند و بانگ دعوے کرتے ہوئے حکمران اور انتظامیہ نہیں تھکتی عوام کوریلیف دینے کیلئے عملی اقدامات کرناہونگے بیانات سے مسائل کاحل ممکن نہیں۔