• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف آج جیل جائیں گے، مریم نواز جلوس کی قیادت کریں گی

لاہور(نمائندہ جنگ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائدمیاں نواز شر یف طبی بنیادوں پر چھ ہفتوں کی ضمانت کی مدت ختم ہونے پر آج بروز منگل کوٹ لکھپت جیل چلے جائینگے ،منتقلی کے انتظامات مکمل کر لئے گئے،اظہار یکجہتی کیلئے پارٹی رہنما اور کارکن ریلی کی صورت میں نواز شریف کے ہمراہ جیل تک جائینگے ، سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز والد سے اظہارِ یکجہتی جلوس کی قیادت کریں گی، مسلم لیگ (ن)کی جانب سے کارکنوں کیلئے ٹرانسپورٹ اور افطار کا اہتمام کیا جائیگا۔حمزہ شہباز سابق وزیراعظم کی گاڑی ڈرائیو کرینگے۔ قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی زیر صدارت مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں اجلاس ہوا جس میں مسلم لیگ (ن) پنجاب کے نائب صدر رانا مشہود احمد ، سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری سمیت اراکین قومی وصو بائی اسمبلی اور دیگر نے شرکت کی ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پارٹی قائدمیاں نواز شریف سے بھرپور اظہار یکجہتی کیا جائیگا اور اس کیلئے مختلف مقامات پر کیمپ لگائے جائینگے اور سب سے بڑا کیمپ نشتر ٹائون میں لگایا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق زیادہ سے زیادہ کارکنان لانے کیلئے ن لیگ کے رہنمائوں کی ڈیوٹیا ں لگادی گئی ہیں ۔

تازہ ترین