قومی احتساب بیورو (نیب) نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کو 9 مئی کوطلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے سابق صدر آصف زرداری کو ہریش اینڈ کمپنی کیس میں بلایا گیا ہے، انہیں جے آئی ٹی نے نیب میں طلبی کا نوٹس بھجوا دیا ہے۔
ذرائع نے کہا ہے کہ ہریش اینڈ کمپنی نے سندھ اسپیشل انیشی ایٹو سے واٹرسپلائی کا ٹھیکہ لیا تھا ۔
نیب حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ واٹر سپلائی منصوبے پر کام نہیں ہوا، جبکہ ہریش اینڈ کپنی کے اکاؤنٹ سے نوڈیرو ہاؤس کے اخراجات چلائے جاتے رہے۔
نیب حکام کا کہنا ہے کہ اس کیس میں قومی خزانے کو 60 ملین روپے کا نقصان ہوا، ہریش اینڈ کمپنی پارک لین کمپنی کی فرنٹ کمپنی تھی ۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سابق سیکریٹری اسپیشل انیشی ایٹواعجازاحمد خان اور دیگر کےخلاف ریفرنس دائر کیا گیا ہے۔