• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

مصر میں رمضان المبارک کے خاص پکوان کْنافہ کی مقبولیت


دنیا بھر میں مسلمان خواہ کسی بھی ملک میں رہتے ہوں، اپنے اپنے انداز میں رمضان المبارک کا استقبال کرتے ہیں۔

مصر کا شمار بھی ایسے ہی ملکوں میں ہوتا ہے جو رمضان المبارک کا استقبال اپنی علاقائی ثقافت اورروایات کے مطابق منفرد انداز میں کرتے نظر آتے ہیں۔اس موقع پر ان کے روایتی خاص پکوان بھی بہت اہمیت کے حامل ہوتے ہیں جن میں کْنافہ کی مقبولیت سب سے زیادہ ہے۔

کنافہ گندم کا ایک کرسٹ ہوتا ہے جسے کریم کے ذریعے بنایا جاتا ہے جبکہ مختلف سٹالز پر قطائف بھی دستیاب ہوتے ہیں جو پین کیک جیسے ہوتے اور ان کے اندرمزیدار پھل اور پنیر ڈالے جاتے ہیں جس کے بعد اسے میٹھے شربت میں پکایا اور فرائی کیا جاتا ہے۔

مصری لوگ رمضان میں رسمی مٹھائی والے کھانے پسند کرتے ہیں اور بہت سے لوگ ایک خاص پودے کی جڑوں سے تیار شدہ شربت افطار کے لیے تیار کرتے ہیں۔ ان کی سب سے اہم ڈش زوچینی اورایگ پلانٹ جیسی سبزیاں ہوتی ہیں جو چاول اور چٹخارے دار چیزوں کے ساتھ استعمال ہوتی ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین