• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیرقانونی ٹھیکوں میں طلبی،زرداری کی عبوری ضمانت منظور

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی بنک اکائونٹس کیس سے متعلق غیر قانونی ٹھیکوں کے معاملے پر پانچویں انکوائری اور نیب میں طلبی کے معاملے پر سابق صدر آصف زرداری کی 15 مئی تک عبوری ضمانت منظور کر لی ہے۔ عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔ گزشتہ روز عدالت عالیہ اسلام آباد کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے جعلی ٹھیکوں سے متعلق انکوائری میں آصف زرداری 15 مئی تک عبوری ضمانت منظورکرکے پانچ لاکھ کے مچلکے جمع کرانیکاحکم دیدیا۔ آصف زرداری اپنے وکیل فاروق ایچ نائیک کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔
تازہ ترین