لاہور(نمائندہ جنگ) لاہورہائیکورٹ نے حمزہ شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں 22مئی تک توسیع کرتے ہوئے وکلاء کو بحث کیلئے طلب کرلیا جبکہ عدالتی حکم پر نیب نے حمزہ شہباز گرفتاری کی وجوہات سے متعلق دستاویزات حمزہ شہباز کو فراہم کردیں۔ جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں2 رکنی بنچ نے حمزہ شہباز کی درخواست ضمانتوں پر سماعت کی، رمضان شوگر مل ریفرنس،صاف پانی اور آمدن سے زیادہ اثاثہ جات کی انکوائری میں حمزہ شہباز اپنی ضمانت میں توسیع کیلئے عدالت پیش ہوئے۔