• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری کی درخواست پر ان کی آج نیب آفس میں پیشی مؤخر کر دی ۔

سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں احتساب عدالت اسلام آباد میں پیش ہوئے۔

آصف زرداری کے خلاف جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعت 21 مئی تک ملتوی کردی گئی ، عدالت نے سابق صدر کی درخواست پر نیب آفس میں ان کی آج کی پیشی مؤخر کردی۔

آصف زرداری کو آج نیب نے بھی طلب کر رکھا تھا، سابق صدر کو ہریش اینڈ کمپنی کیس میں بلایا گیا تھا۔

اُن پر کمپنی اکاؤنٹ سے نوڈیرو ہاؤس کے اخراجات چلا نے کا الزام ہے جس سے قومی خزانے کو 6 کروڑ روپے نقصان ہوا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے گزشتہ روز آصف زرداری کی 15 مئی تک عبوری ضمانت منظور کی تھی۔

تازہ ترین