• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کو پارٹی عہدہ ملنے کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست دائر

پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو پارٹی عہدہ ملنے کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی۔

پارلیمانی سیکریٹری فرخ حبیب، ملیکہ بخاری، کنول شوذب اور جویریہ ظفر نے درخواست جمع کرائی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مریم نواز کی بطور نائب صدر مسلم لیگ نون تقرری آئین و قانون سے متصادم ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ مریم نواز کسی بھی سیاسی و عوامی عہدے کے لیے نااہل ہیں۔

درخواست میں عدالت عظمیٰ کے فیصلوں کا بھی مفصل ذکر موجود ہے۔

تازہ ترین