پولیس ذرائع کے مطابق گلستان جوہر میں 15 سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کے معاملہ میں رضا بگٹی اوراسکے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔گلستان جوہر تھانے میں درج ایف آئی آر میں شہزاد بگٹی، بینا اور دیگر دو ملزمان کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ رضاکے مطابق بگٹی اور شعبان کے خلاف اس سے پہلے بھی مقدمات درج کئے جا چکے ہیں اور وہ عدالت سے ضمانت پر ہیں۔ثمرین آصف کی 15 سالہ بیٹی عروج کے ساتھ زیادتی کی تحریری شکایت پر اب ایف آئی آر نمبر 274/19 درج کی گئی ہے۔
لڑکی سے زیادتی کا معاملہ اس سے قبل کے مقدمے میں شامل نہیں کرایا گیا اور نہ ہی مجسٹریٹ کے سامنے بیان دیا گیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ خاتون ثمرین آصف کے خلاف بھی الحمد ہائٹس اپارٹمنٹ کے رہائشی افراد کی جانب سے تھانے کو درخواست دی گئی ہے۔
چال چلن اور رہن سہن ٹھیک نہ ہونے کی بنا پر اپارٹمنٹ سے منتقلی کے لیے ثمینہ آصف اسٹام پیپر پر لکھ کر دے چکی ہیں۔الحمد ہائٹ کے مکین بھی ثمرین آصف کے خلاف ہیں، ثمرین آصف کے رضا بگٹی سے دوستی کے چرچے بھی عام ہو چکے ہیں۔رضا بگٹی کے ساتھ ثمرین آصف کی ویڈیوز منظر عام پر آچکی ہیں، گانے پر ڈانس کرنے والی ویڈیو میں بیٹی بھی خاتون کے ساتھ ہے۔
پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ خاتون کی جانب سے درج مقدمے کی میرٹ کی بنیاد پر تفتیش کی جارہی ہے۔