• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے آئی ایم ایف، وزارت خزانہ کا اسٹاف لیول معاہدے کا مسودہ مسترد کردیا

وزیراعظم عمران خان نے آئی ایم ایف اور وزارت خزانہ کے درمیان ہونے والے اسٹاف لیول معاہدے کے مسودے کو مسترد کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ ٹیکس استثنیٰ سے متعلق آئی ایم ایف سے مزید رعایت لی جائے جبکہ ٹیکس وصولی ہدف کم کرنے کے لیے بھی آئی ایم ایف کو راضی کرنے کی ہدایت کی گئی۔

وزیراعظم افراط زر کے معاملے پر آئی ایم ایف کی شرائط میں نرمی چاہتے ہیں۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف اسٹاف لیول معاہدے مکمل کرچکے تھے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے تاہم بات چیف آئندہ دو روز تک جاری رہے گی۔

تازہ ترین