• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید کے بعد کابینہ میں تبدیلی، اسد عمر حصہ ہونگے ،شیخ رشید

لاہور(نمائندہ جنگ،مانیٹرنگ سیل)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ عید کے بعد وزراء کی تبدیلی کا امکان ہے اور اسد عمر جلد ہی دوبارہ کابینہ میں آ رہے ہیں،جہانگیرترین کام کا آدمی لیکن ضائع ہو چکا۔ ریلوے ہیڈ کوارٹرزلاہور میں پریس کانفرنس کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کو تباہ حال معیشت ملی ہے، آج ملک کے حالات آصف زرداری، نواز شریف اور شہباز شریف کی وجہ سے ہیں، گینگ آف فور نے اس ملک کو نوچا ہے، ان کا مطالبہ ہے کہ لندن جانا ہے، یہ فرشتوں کے ساتھ بھی ڈیل کریں گے۔ عمران خان کے بچوں اور نواز شریف کے بچوں میں فرق ہے، عمران خان کی بیوی ملک میں ہے۔ جو شخص 4،4 دفعہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ رہا ہو اس کو جیل چھوڑنے کے لیے بس 500 یا 600 لوگ ساتھ تھے۔جہانگیر ترین کام کا آدمی ہے لیکن وہ ضائع ہو چکا ہے، وہ عدالتی فیصلے پر ایل بی ڈبلیو ہو چکے ہیں۔ ریلوے کرایوں میں اضافے کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ ڈیزل مہنگا ہونے سے ریلوے پر ایک ارب روپے کا بوجھ بڑھ گیا ہے۔ اس لئے کرایہ میں اضافہ ناگریز ہیں ، اکانومی کلاس کا 50 روپے تک کرایہ بڑھائیں گے۔سارا رمضان بلاول کے بارے میں بات نہیں ہو گی۔ عمران خان 15 جون 2019 کو سرسید احمد ایکسپریس کا افتتاح کریں گے۔ یہ ٹرین راولپنڈی سے کراچی تک چلے گی، ہم نے پچھلے مہینوں کی نسبت پانچ ارب زائد کمائے ہیں ، 17 لاکھ لیٹر تیل بھی بچایاہے، ایک ارب روپے کا اسکریپ بیچاہے ۔ ایک سوال کے جواب پر شیخ رشید احمد نے کہا کہ ریلوے کی کوئی نجکاری نہیں ہورہی ۔ ایم ایل ون کے تحت 1800 کلومیٹر نیا ٹریک بچھائیں گے۔ اس میں کوئی پھاٹک اور کراسنگ نہیں ہوگی۔

تازہ ترین