راج کپور کو زور دار تھپڑ رسید کیا، چہرے پر نشان پڑ گئے تھے، کیدر شرما
بھارتی فلم ڈائریکٹر، پروڈیوسر، اسکرین رائٹر اور ہندی فلموں کے گیت نگار آنجہانی کیدار ناتھ شرما المعروف کیدار شرما نے اپنے ایک پرانے انٹرویو میں کہا تھا کہ انھوں نے راج کپور کو ایک موقع پر زور دار تھپڑ رسید کیا تھا جس سے انکے چہرے پر نشان پڑ گئے تھے، انھوں نے کہا اگلے دن میں نے راجکپور کو فلم نیل کمل کی پیشکش کی اور اپنا گھر اور بیوی کے زیورات بیچ کر وہ فلم بنائی۔