اسلام آباد (خبرایجنسی)مسنگ پرسن کا سراغ مل گیا،پی سی ہوٹل گوادر پر حملہ آور ہونے والے دہشتگردوں میں ہمال خان مری بھی شامل تھا۔ ذرائع کے مطابق 2016میں بلوچ قوم پرست پارٹی کی ویب سائٹ پر ہمال خان مری کو مسنگ پرسن قرار دیا گیا تھا،ہمال خان مری کی نام نہاد گمشدگی پر بلوچ قوم پرست پارٹی کی جانب سے پروپیگنڈا پر مبنی مہم بھی چلائی گئی تھی، ذرائع کے مطابق پی سی گوادر پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں میں ہمال خان مری بھی شامل تھا ۔