• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر پی سی حملے میں بھارت اور افغان ایجنسیاں ملوث ہیں ، رحمٰن ملک

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )سابق وزیر داخلہ اور چیئرمین داخلہ کمیٹی سینٹ سینیٹر رحمٰن ملک نے گوادر پی سی پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے اور کہاکہ یہ حملہ بھارت اور افغان خفیہ ایجنسیوں ــ’’را‘‘اور این ڈی ایس کی ملی بھگت کا نتیجہ ہے، یہ پاکستان کے خلاف بڑی سازش ہے اور اس سے پتہ چلتا ہے کہ بھارت اور افغان خفیہ ایجنسیاں پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے دہشت گردی میں ملوث ہیں اور بلوچستان میں باغی عناصر کی مکمل پشت پناہی کر رہی ہیں، مسنگ پرسنز کی لسٹ جعلی، ہوٹل پرحملہ آور دہشتگرد بھی مسنگ پرسنز میں شامل تھا، اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا بھارتی وزیر اعظم مودی کھلے طور پر اعتراف کر چکے ہیں کہ بی ایل اے (بلوچستان لبریشن آرمی ) کو ان کی مکمل حمایت اور تعاون حاصل ہے، میں کئی بار کہہ چکا ہوں کہ زیادہ تر مِسنگ پرسنز لسٹ میں جعلی نام ہیں کہ پاکستان کو بدنام کیا جائے، حمال خان جسکا نام مِسنگ پرسنز لسٹ میں تھا گوادر ہوٹل حملے کا دہشتگرد نکلا، وہ را سے دہشتگردی کی تربیت لے رہا تھا سینیٹر رحمن ملک نے کہا بھارت اور افغان ایجنسیاں پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازشیں کر رہی ہیں۔
تازہ ترین