بھارتی فلم انڈسٹری کی آج کل سب سے متنازع اداکارہ کنگنا رناوت نے ایک انٹرویو کے دوران رنبیر کپور کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس پر اب رنبیر کپور نے خاموشی توڑتے ہوئے اپنے دفاع میں کنگنا رناوت کو قرارا جواب دیا ہے۔
انڈیا ٹوڈے کی رپورٹس کے مطابق کنگنا رناوت نے فلم ’مانی کرنیکا دی کوئین آف جھانسی‘ کی کامیابی کے موقع پر ایک تقریب میں انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ سیاست پر بات کرنے اور سیاسی مہم میں شرکت کرنے کے پیچھے میرا کوئی ذاتی مقصد نہیں ہے ، کچھ لوگ سمجھتے ہیں میں سیاست میں آنا چاہتی ہوں مگر ایسا نہیں ہے۔
کنگنا رناوت نے کہا کہ کچھ ادکار ہیں جیسے کہ رنبیر کپوراُن کا کہنا ہے کہ اُن کے ہاں روزانہ پانی آتا ہے بجلی بھی تو اُنہیں سیاست پرکیوں بات کرنی چاہیے، کنگنا نے رنبیر کپور پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں رہنے والے لوگوں کی وجہسے ہی آپ اتنے شہانہ گھر میں زندگی گزار رہے ہیں اور اپنی مرسیڈیز میں گھوم پھر رہے ہیں، آپ ایسی بات کیسے کر سکتے ہیں،یہ بہت غیر ذمہ درانہ رویہ ہے میں ایسی نہیں ہوں۔
جس کے جواب میں اب رنبیر کپور کا ردِعمل سامنے آیا ہے جس میں اُنہوں نے کہا ہے کہ ’میں جانتا ہوں کہ میں کون ہوں اور مجھے کیا بات کرنی ہے،مجھ سے جو بھی سوال کیا جاتا ہے میں اُس کا جواب دیتا ہوں، مجھے ان سوالوں کا جواب دینے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔لوگ جو چاہے وہ کہہ سکتے ہیں،میں جانتا ہوں کہ میں کون ہوں مجھے کیا کہنا ہے۔‘
واضح رہے کہ رنبیر کپور آخری مرتبہ فلم’ سنجو ‘ میں دیکھے گئے تھے، اُن کی اگلی آنے والی فلموں میں ’برہمسترا اور شمشیرا‘ شامل ہیں۔