ایران مذاکرات کرے، نہیں تو سنگین مسائل کا سامنا کرے: ٹرمپ کی ایران کو دھمکی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت دیگر اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جو اس نے پہلے کبھی نہیں دیکھے۔