• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے صدر امیر مقام نے کہا ہے کہ ہمارا دامن صاف ہے، حکومت کے سیاسی مخالفین کے خلاف ہتھکنڈوں اور انتقامی کاروائیوں پر چپ نہیں بیٹھیں گے۔

بیٹے کی گرفتاری پر ردعمل میں امیر مقام کا کہنا تھا کہ حکومت اور وزیر مواصلات کے ان ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں، عمران خان اور اس کے چہیتے مراد سعید کی ایماء پر میرے خلاف اداروں کو استعمال کرنے کی کوشش ہورہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کو عمران خان کی خوشنودی کے لئے نہیں سچائی اور ثبوتوں کے مطابق قانونی تقاضے پورے کرنے چاہئیں۔

امیر مقام نے مزید کہا کہ کٹھ پتلی حکومت کی سیاسی مخالفین کے خلاف کاروائیاں قابل مذمت ہیں، اس کے خلاف اسمبلی کے اندر اور باہر احتجاج کریں گے اور انصاف کے حصول کے لئے عدالتوں سے بھی رجوع کریں گے۔

تازہ ترین