• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلویسٹر اسٹیلون کی اسکیپ پلان 3 کا ٹیزرجاری

ایکشن سے بھرپور فلموں کے مداحوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ ہالی ووڈ تھرلر فلم اسکیپ پلان 3(Escape Plan 3)کا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔


جوہن ہرزفیلڈ کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے سیکورٹی ایکسپرٹ کے گرد گھوم رہی ہے جسے ہانگ کانگ کی معروف شخصیت کی بیٹی کو لیٹویا کی جیل سے چھڑوانے کا کام سونپا جاتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں معروف ہالی ووڈاداکار سیلویسٹر اسٹیلون کے علاوہ ڈیو بٹیسٹا،جیم کنگ،ہیری شم،ڈینیل برنہارڈ اور میلیس جو شامل ہیں۔

روبی برینیر اور مارک کینٹن کی مشتر کہ پروڈیوس کردہ ایکشن سے بھرپو ر یہ فلم 2جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔

تازہ ترین