• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسمِ بہار میں جہاں درخت اور پودے مختلف اقسام کے پھلوں اور پھولوں سے لد جاتے ہیں وہیں دنیا میں کئی مقامات پر پھولوں کی رنگا رنگ نمائش بھی منعقد کی جاتی ہے۔


پرتگال کے جزیرےMADEIRAمیں بھی پھولوں کے سالانہ میلے کا آغاز ہوگیا ہے، جس میں بڑی تعداد میں لوگ شرکت کررہے ہیں۔

فیسٹیول کے افتتاح کے موقع پر شہر کی سڑکوں پر ایک شاندار پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں پھولوں سے سجے درجنوں فلوٹس شامل تھے۔

پریڈ میں شریک فنکاروں نے پھولوں سے مزین ملبوسات زیب تن کرکے روایتی رقص کا شاندار مظاہرہ کیا جبکہ اس موقع پر موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا۔واضح رہے کہ یہ فیسٹیول 19مئی تک جاری رہے گا جس میں ہزاروں افراد شرکت کریں گے۔

تازہ ترین