کراچی( اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کوئٹہ سٹیلائٹ ٹائون میں دھماکے پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے اس قسم کی دہشت گردی اور دھماکے ملک کو مضبوط اور قوم کو یکجہتی کا درس دیتے ہیں اور دہشت گرد وں کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑتا ہے ۔ انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اور بلوچستان حکومت سے مطالبہ کیا کہ شہداء اور زخمیوں کے معاوضے کی فوری ادائیگی کا حکم جاری کریں ۔