• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اس جدید دور میں سائنس دان نت نئی چیزیں تیار کرنے میں سر گرداں ہیں۔ حال ہی میں ماہرین نے بغیر پائلٹ کے غبارے کی طرح فضا میں بلند ہونے والا ایئر کرافٹ تیار کیا ہے ۔اس ایئر کرافٹ کو یونیورسٹی آف ہائی لینڈ اینڈ آئی لینڈز کے تحقیق کاروں نے تیار کیا ہے۔ اس تخلیق کو ’’فینکس ‘‘ کا نام دیا گیا ہے ۔اگر اس کے پروں کو ہٹا دیا جائے تو یہ بالکل ایک غبارے کی شکل کاہے ۔ماہرین کے مطابق اس کے درمیانی حصے میں ہیلیم گیس بھری ہوتی ہے ۔چیف انجینئرپروفیسر اینڈ یور کا کہنا ہےکہ فینکس 50 فیٹ طویل ،پروں کا پھیلائو 36 فیٹ اور 120 کلو گرام وزنی اور بغیر پائلٹ کی ایک ہوائی گاڑی ہے جو بھاری وجود کے باوجود فضا میں کسی مشکل کے بغیر بآسانی بلند ہوتا ہے ۔یہ اصل کام پرو پلژن کا ہے جو اسے انجن کے بغیر اُڑنے میں مدد دیتی ہے اور کسی ایئر شپ کی برعکس اس میںپروں کی موجودگی اسے باقاعدہ ہوائی جہاز بناتی ہے ۔سائنس دانوں کے مطابق طیارے کے کیپسول نما حصے میں موجود ہیلیم گیس توانائی پیدا کرتی ہے ،جس کے اندر ایک تھیلا بھی ہوتا ہے ۔جس سے کمپر یسرمنسلک ہوتا ہے جو باہر کی ہوا کھینچ کر کمپریس کرتا ہے ،اس طر ح جہاز وزنی ہوکر ہوائی غبارے کی طر ح اُڑتا اور اترتا ہے ۔ہواکا بڑھتا اور کم ہوتا یہی دبائو طیارے کے وزن کو بڑ ھاتا اور گھٹاتا ہے ۔اس سے طیارہ اوپر نیچے ہوتا ہے ۔

تازہ ترین
تازہ ترین