• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان خاتون سے بچے لیکر باپ کو دینے کی درخواست مسترد

لاہور ہائی کورٹ نے افغان خاتون سے 2 بچے لے کر باپ کو دینے کی درخواست مسترد کر دی۔

لاہور ہائی کورٹ نے شہری حسن کی درخواست پر سماعت کی جس کے دوران افغان شہری سہیلا بی بی سے 2 بچے لے کر ان کے باپ کو دینے کی درخواست مسترد کر تے ہوئے سہیلا بی بی کو بچوں کو پاکستان سے باہر لے کر جانے سے بھی منع کر دیا۔

درخواست گزار بچوں کے والد حسن نے عدالت سے استدعا کی کہ خدشہ ہے کہ اس کی بیوی بیٹیاں لے کر ملک سے باہر نہ چلی جائے، عدالت دونوں بیٹیوں کو اس کے حوالے کرنے کا حکم دے۔

افغان خاتون سہیلا کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ شوہر نے معمولی تلخ کلامی کے بعد بیوی کو گھر سے نکال دیا تھا، بیٹیوں کی والدہ سے بہتر کوئی بھی پرورش نہیں کر سکتا۔

وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ بچیوں کے خرچے کے حوالے سے بھی کیس ٹرائل کورٹ میں چل رہا ہے، بچیوں کو والدہ کے پاس ہی رہنے کا حکم دیا جائے۔

عدالتِ عالیہ نے 3 سالہ مریم اور 2 سالہ بتول کو والدہ کے پاس ہی رہنے کا حکم دے دیا۔

تازہ ترین