• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


دنیا کا سب سے بڑا فلمی میلہ فرانس کے شہر کانز میں سج گیا ہے جہاں ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرتے ہوئے ستاروں نے تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔

72ویں سالانہ کانزانٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا میلہ ہر سال کی طرح اس سال بھی اپنی تمام رعنائیوں کے ساتھ شروع ہوگیا ہے جہاں ریڈ کارپٹ پر سب سے منفرد نظر آنے کی کوشش کرتیں اداکارائیں نت نئے دلکش ملبوسات پہن کر جلوہ گر ہوئیں۔

کانز فلم فیسٹیول کا آغاز ہالی ووڈ کی ہارر کامیڈی فلم دی ڈیڈ ڈونٹ ڈائے کے رنگا رنگ پریمیئر سے ہوا جہان سلینا گومز سمیت فلم کی کاسٹ نے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرے۔

12روز تک جاری رہنے والے اس فیسٹیول میں اداکاروں، ہدایت کاروں اور موسیقاروں سمیت فلمز سے جڑے دیگر افراد بھی شریک ہوں گے جبکہ بہترین کام کرنے والے فنکاروں کو ایوارڈز سے بھی نوازا جائے گا۔

25مئی تک جاری رہنے والے کانز فلم فیسٹیول میں فلموں کے درمیان کڑے مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔

تازہ ترین